Sami Yusuf – Hasbi Rabbi

“>

سُبحان اللہ،،،

کھجُوریں،،،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic“>

اندازے تو سبھی کے ہی درُست ہیں لیکِن مُجھے اِس ڈبے کی نا صِرف خُوبصُورتی نے مُتاثر کیا بلکہ مُنفرِد ہونے نے اپنی طرف مُلتفِت کیا جاوید گوندل بھائ کا اندازہ ہو یا اجمل انکل کی کہی بات لیکن میں خُود اِس میں رکھی گئ کھجُوروں کو کھا تے ہُوئے ہمیشہ یہی سوچتی ہُوں کہ ہم تو سُنّت پر عمل کرتے ہُوئے کھجُور سے روزہ کھولتے ہیں لیکِن کیا صِرف سُنّت پر عمل کرنا اِسی حد تک رہ گیا ہے کہ بس روزہ کھولتے ہُوئے کھجُور کھانا ضرُوری ہے عید پر میٹھا کھانا سُنّت ہے کیا ہم بس اپنی مرضی کی ہی باتوں پر عمل کرنا سُنّت ہے ،،،،
ہاں اصل میں مُجھے اِس ڈبے کی ایک بات نے اپیل کیا کہ یہ کھجُوروں بھرا ڈبہ یہاں کی
beduin

عورتوں نے کھجُور کے درخت کی چھال سے بنایا ہے اور یہی اِس کی اصل خُوبصُورتی ہے پِچھلے دِنوں ہِلٹن میں اِفطار ڈِنر تھا تو اُنہوں نے سب کو گِفٹ کِئے تھے اور چیزوں کے ساتھ یہ باکس بھی،،،،

کیا ہے یہ؟؟؟؟؟

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic

Image and video hosting by TinyPic

بھلا اِس خُوبصُورت باکس میں کیا ہو سکتا ہے؟؟؟؟

مُعاف کردينا کيسا ہے؟؟؟

(اُردو ٹيک کی ايک پُرانی پوسٹ)

ابھی ابھی اپنی اُستاد سے بات ہو رہی تھی تو ايک بات جو ہميشہ دِل ميں اور دِماغ ميں رہتی تھی کہ مُعاف کر دينا کيسا ہو تاہے؟ اُس پر بھی بات ہُوئ تو
ميرے اپنے نزديک تو يہ ايک بہترين عمل ہے اور ہميں مُعاف کر ہی دينا چاہيئے اور ميں کر بھی ديتی ہُوں اکثر جِن باتوں پر ميں شديد ردِّعمل کا مُظاہِرہ کر گُزرتی ہُوں اگلے ہی لمحے ايک ہی پل ميں خُود کو شرمِندگی کے اُس کگار پر پاتی ہُوں کہ ميری ہي غلطي رہی ہوگی ايسے ميں فوري طور پر مُعافی مانگ ليتی ہُوں چھوٹے بڑے کی تخصيص نہيں رکھتی اور بيک جُنبشِ دِل سامنے والے کے قصُور بھی مُعاف کر ديتی ہُوں يہ الگ بات ہے کہ سامنے والا اِسے بہُت آسانی سے
forgranted
لے ليتا ہے کہ بس يہ تو اِسی قابِل ہے سو جو مرضي چاہو اِسے کہہ لو اِسے کونسا اثر ہونا ہے،توکيا کہتے ہيں آپ لوگ؟؟؟

کُلُ عام وَ اَنتُم بخیر،،،

کُلُّ عام وَ اَنتُم بخیر،،،
رمضان کے بابرکت مہینے کی سب کو بہُت بہُت مُبارک قبُول ہو،،،
رمضان کا بابرکت مہینہ اپنی تمام تر خُوبصُورتیوں اور برکتوں کے ساتھ پِھر سے ہمارے ساتھ ہے اللہ کا اِحسان ہے جو ہمیں پِھر سے یہ مہینہ نصیب ہُوا اللہ تعالیٰ ہمیں اِس کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا کرے،،،،آمین
اِس مہینے کی مُناسبت سے اپنی دُعاؤں میں سب کو یاد رکھیں اور یہ بھی خیال رکھیں کہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے اُن قریبی اعزا ء کو بھی یاد رکھیں جو رمضان کی نِعمتوں سے مُستفید نہیں ہو پاتے اُنہیں بھی اپنے ساتھ شامِل کریں ایسے قریبی رِشتے دار جو اپنی سفید پوشی کی وجہ سے کِسی کے سامنے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے اُ نہیں بھی اپنے ساتھ رمضان کی مُبارک ساعتوں میں شامِل کر کے دُعائیں لیں ،،،مُلک کی سلامتی اور امن و امان کی دُعا ئیں کریں ،،پُوری دُنیا کے سکُون کو بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں،،،جو پیارے دُنیا سے جا چُکے ہیں اُن کی مغفرت کے لِئے دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بُلند کرے اور جنّت میں جگہ عطا کرے،،،آمین
اور ہمیں بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں،،،

اُمّیدِ خُوش آئیند،،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic“>

ہمیشہ اُمید اچھی رکھنی چاہیئے کہ اُمّید پر دُنیا قائم ہے تو اِس وقت جلاؤ گھیراؤ اور مُلک میں آئ آفات سے گو ہم سبھی بہُت پریشان ہیں لیکِن اچھا سوچنا یا اچھی اُمّید رکھنا تو ہمارے اپنے بس میں ہی ہے نا ،،،
سو دُعاؤں میں کبھی کمی نا کریں اور آنے والے بابرکت مہینے کی نِسبت سے اپنی دُعاؤں میں خشُوع و خضُوع پیدا کریں یقینی اللہ تعالیٰ ہمیں تنہا نہیں کرے گا اورہماری دُعاؤں کو قبُولیت عطا کرے گا اِنشاءاللہ،،،،

“>

نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
یہ دُھوپ اِس کی ،یہ چھاؤں اِس کی ہماری دولت
ہماری دولت،،،
یہ خاکِ پاک اِس کی اپنی عِزّت ہے اپنی عظمت
ہے اپنی عظمت
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے،،،
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے،،،
سنبھالنا ہے،،،

اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
وقار اِس کا کبھی نا کم ہو
کبھی نا کم ہو
یہ سبز پرچم تمام عالم میں مُحترم ہو
مُحترم ہو
نئے دِنوں کی مُسافتوں کو اُجالنا ہے
اُجالنا ہے
وفا سے آسُودہ ساعتوں کو سنبھالنا ہے
سنبھالنا ہے،،،
اُمّیدِ صُبحِ جمال رکھنا،خیال رکھنا
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
وطن سے ہم ہیں، وطن ہے ہم سے
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
چلو مِلا کر قدم قدم سے
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
پلیز
خیال رکھنا،،،،
خیال رکھنا،،،،
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مُلک کا صحیح طریقے سے خیال رکھنے کی توفیق عطا کرے،،،آمین

بڑا پن،،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic

”سِکّے ہميشہ شور مچاتے ہيں ليکِن کرنسی نوٹ ہميشہ خاموش ہوتے ہيں تو جب آپ کی قدر بڑھ جاۓ تو خُود کو پُر سکُون اور خاموش رکھيئے„
(کيا ہم واقعی ايسے ہيں کہ ذرا سی بڑائ مِل جاۓ تو خُود کو آسمان پر موجُود پاتے ہيں )

پيارا پاکِستان،،،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic“>

(یہ پوسٹ پُرانی ہے اور پِچھلے سال میں اُردُو ٹیک کی پوسٹس میں شامِل تھی آج کے حالات کو دیکھتے ہُوئے دِل اندر ہی اندر جہاں بہُت ڈرا ہُوا ہے وہیں زور دُعاؤں پر ہونے کے ساتھ ساتھ کُچھ نا کر پاتے ہُوئے بھی کر نے کو دِل کرتا ہے ایسے میں پیارے وطن کے لِئے شاید یہی کر سکتی ہُوں)

اگست کا مہينہ آگيا اللہ تعاليٰ ہم سب کو اِس کی برکتوں سے فيضياب ہونے کی توفيق دے ،آمين
ايک وقت تھا ہم سارا سال عيدين کی طرح چودہ اگست کا اِنتِظار کيا کرتے تھے ابھی بھی کرتے ہيں ليکِن جيسے وقت گُزرنے کے بعد ہر چيز ہر بات بہُت اچھی لگتی ہے آج مُجھے وُہ وقت ياد آرہا ہے جب چودہ اگست کے آنے سے پہلے امّی ہمارے لِۓ عيدوں کی طرح کپڑے سِلوايا کرتی تھيں سبز دوپٹے اور سفيد سُوٹ يا کبھی سُوٹ سبز اور سفيد سبز رنگوں والا خُوبصُورت دوپٹہ ،گھر ميں اور گلي ميں بھي خُوب ساري جھنڈياں اور گھر کی چھت پر بھائ بڑا سا جھنڈا لگاتے تھے ہر سال اگست کے مہينے ميں بارِشيں ہوتی ہيں اکثر ہماری ساری مِحنت بارِش کی نزر ہوجايا کرتی تھی ليکِن ہم پِھر بھی اگلے سال يہ ساری مِحنت اُسی ذوق و شوق سے کيا کرتے تھے ،سبز سفيد سُوٹ اور ہم رنگ چُوڑياں پہنے اِدھر اُدھر مٹکتے ہُوۓ اکلوتے ٹی وی چينل پی ٹی وی سے اپنے من پسند پروگرام ديکھتے ہُوۓ مزہ کيا کرتے تھے اِسلام آباد سے آتی براہِ راست پريڈ اور مِلّی نغمے سُننے کے دوران امّی کے ہاتھوں کے بنے ہُوۓ سپيشل کھانوں کا لُطف اُٹھاتے دِن گُزرنے کا پتہ بھی نہيں چلتا تھا تين چار سال پہلے کوئ دس سالوں کے بعد اگست ميں ہم لوگ پاکِستان گۓ اور چودہ اگست وہيں منايا منظر کُچھ کُچھ ويسا ہی تھا ليکِن حالات بدل چُکے تھے ابُو کی خاص سيٹ خالی تھی اور اب ابُو کے پوتے پوتياں اپنے حِساب سے اُچھل کُود مچا رہے تھے چھوٹے بھائ جو کبھی خُود ضِد کر کے ابُو سے جھنڈے اور جھنڈيوں کے لِۓ پيسے ليا کرتے تھا آج خُود اپنے بچوں ميں پيسے بھی تقسيم کر رہے تھے سب سے چھوٹے بھائ کے اِرد گِرد سب بچے اِکٹھا تھے چاچُو ميرا سٹِکر کہاں ہے جھنڈے والا يہ بيج ٹھيک نہيں ہے مُجھے دُوسرا والا چاہيئے آپ نے اُس کو زيادہ بيجِز دے دِۓ مُجھے بھی اُتنے ہی چاہيئں بھابھياں کھانوں کا اِہتمام کر رہی تھيں اور ميں آنکھوں ميں گُزرے وقتوں کی يادوں کے ساتھ اُن جانے والوں کو ياد کر رہی تھی جو اپنے حِصّے کے کام اور خُوشياں بٹور کر جا چُکے تھے کيسے چلتے رہتے ہيں يہ سِلسِلے ايک کے بعد ايک کہ وقت کا ايک کام بہُت اچھا ہے يہ ہر حال ميں گُزرتا رہتا ہے ہاں اپنے پيچھے آنے والی نسلوں کے لِۓ کوئ نۓ کام کرنے جوگے چھوڑ جاتے ہيں تو کيا ہم وُہ کام کر رہے ہيں جو ہمارے بزُرگوں نے يا پاکِستان بناتے وقت جو خُوشياں ،جو خواب ديکھے تھے کيا ہم اُن خوابوں کو تہس نہس کرنے والے بن گۓ ہيں ؟ايک کے بعد ايک ايسی دُکھ بھری خبر ، مارے جانے والوں کا دُکھ منانے کو پيچھے رہ جانے والے جو ہميشہ نہيں تو اکثر بے قصُور ہوتے ہيں مرنے والے جو ہميشہ نہيں تو اکثر عام اور عوام ہي ہُوا کرتے ہيں کہ خواص تو بھاگنے ميں اپنا ثاني نہيں رکھتے کھا پي کر ڈکار لِۓ بغير اپنا حق سمجھ کر سب کُچھ وصُولتے ہيں اور جو پہلے سے ہي باہر ہيں وُہ واپس آکر اپنا حِصّہ اِس بندر بانٹ ميں تلاش رہے ہيں ايسے ميں ہم کيا صِرف دِن منانے جوگے ہی رہ گۓ ہيں ہر دِن کو ايک الگ ڈھنگ سے صِرف اپنے حِساب سے منانے والے ،ورنہ جو اور جيسے حالات ہمارے ہو چُکے ہيں وُہ تو ہميں ايسے کِسی دِن کو منانے کی اِجازت بھی نہيں ديتے جِن ميں ايسی نا اِتفاقيوں ،تکليفوں اور دوہرے معياروں والے رويوں کا ايک ايسا زہر پنپ رہا ہے جو ہميں مِن حيثُ القوم ہو کر جينے بھی نہيں دے رہا ضياءُ الحق نے اور جو کُچھ بھی کيا ليکِن ايک اچھا کام کيا کہ پُوری قوم ايک وقت ميں خواہ نام کو ہی سہی ،دِکھاوے کو ہی سہی ايک آواز ہو جاتے ہيں کاش کہ ہم صِرف ايک آواز نہيں ايک دِل ہو کر اپنے مُلک کے لِۓ سوچيں

(اگست کا مہينہ پِھرآگيا اللہ تعاليٰ ہم سب کو اِس کی برکتوں سے فيضياب ہونے کی توفيق دے ،آمين )ہميں ہر حال ميں اپنے مُلک کو بچانا ہے کہ مُلک ہے تو ہم ہيں ہمارے نا ہونے سے مُلک کو کُچھ نہيں ہونے والا ،خُدانخواستہ مُلک نا رہا تو ہم کِس کو اپنا کہيں گے دُعا کريں کہ ہماری يہ شناخت برقرار رہے ميری طرف سے آپ سب کو جشنِ آزادی مُبارک ہو، پاکِستان کی باسٹھويں سالگِرہ آپ سب کو مُبارک ہو

خیریت مطلُوب ہے،،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic“>
پُورے مُلک میں حالات اِتنی تیزی سے خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں کہ ابھی ہم ایک بُری خبر کی تکلیف سے نِکل نہیں پائے ہوتے کہ دُوسری اُس سے بھی بُری اور بڑی خبر مُنہ کھولے نا صِرف ہماری مُنتظِر ہوتی ہے بلکہ شاید پِچھلی بُری باتوں کا اثر ختم کرنے کی ایک کوشِش بھی ہوتی ہے لیکِن جو بھی زخم جِنہیں لگتے ہیں اُن کے لِئے ہمیشہ تازہ رہتے ہیں بلاگ دُنیا سے جُڑے ہُوئے جِتنا وقت ہُوا ہے سبھی جانتے ہیں ایسے میں شاید اپنے خُونی رِشتوں سے دُوری گو کم تو نہیں ہُوئ لیکِن اِن پیارے بہن بھائیوں نے بھی اپنی مُحبتوں میں ایسا سمیٹا ہے کہ آج کراچی کے پِچھلے تین چار دِنوں سے بِگڑتے حالات نے مُجھے تشویش میں مُبتلا کیا ہُوا ہے حِجاب سے تو روزانہ کے حالات دریافت کرتی رہتی ہُوں لیکِن مُجھے باقی لوگوں کی خیریت بھی مطلُوب ہے یعنی شگُفتہ،عمّار ،حِجاب اور فرحان دانِش باقی بھی اگر کوی بہن بھائ رہ گئے ہوں تو پلیز اپنی خیریت سے مُطلع کریں کہ آپ لوگ اور آپ کے گھر میں آپ کے ایریا میں سب خیریت ہے ،،،
اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حِفظ و امان میں رکھّے اور نا صِرف کراچی بلکہ پُورے مُلک میں خیر ہی خیر ہو،،،آمین

آزادی کا مہینہ ،،،اگست،،

Image and video hosting by TinyPic“>

Image and video hosting by TinyPic

اگست کا مہینہ پِھر سے آگیا ہے اور میری دُعاؤں میں ہر پل ،،،ہر لمحے اپنے مُلک کی سلامتی اور امن وامان کی دُعا ہے اے اللہ میرے مُلک کو سب ارضی و سماوی آفات سے محفُوظ رکھنا ،،،آمین
یہ مُلک ہم نے بڑی مُشکِلوں سے ،،بہُت قُربانیاں دے کر حاصِل کیا تھا ،،،اے کاش ہمیں اُن قُربانیوں کی قدر رہے وُہ معصُوم بچے جو قُربان کر دِئے گئے کِرپانوں کی نوک پر چڑھا دِئے گئے اور و ُہ عِفت مآب بچیاں جِن کی عِزّتیں ایک نئے مُلک کی راہ میں وار دی گئیں کیا یہ سب اِس لِئے تھا کہ ہم اپنے پیارے مُلک کو بچانے کی بھی ہِمّت نہیں رکھتے اللہ نا کرے کہ ایسا وقت کبھی کبھی بھی آئے ،،،
اللہ تعالیٰ ہمیں اندرُونی اور بیرُونی دونوں طرح کے دُشمنوں اور سب آفات سے اپنی امان میں رکھّے،،،آمین